Homeخبریںمستونگ: سیندک پروجیکٹ کے قافلے و سیکورٹی پر حملہ

مستونگ: سیندک پروجیکٹ کے قافلے و سیکورٹی پر حملہ

مستونگ (همگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیندک پروجیکٹ سے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں اور ان کی سیکورٹی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام کے مقام پر آج صبح نو بجے کے قریب مسلح افراد کی بھاری تعداد نے سیندک پروجیکٹ سے معدنیات لیجانے والی کنٹیر گاڑیوں کے ایک قافلے اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے والی پاکستانی فورسز کی گاڑیوں کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں شدید فائرنگ کے ساتھ دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے جبکہ متعدد کنٹینر گاڑیوں سمیت بکتر بند گاڑیاں حملے کی زد میں آئے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ لبریشن آرمی ‘معاشی ناکہ بندی’ کا اعلان کرچکی ہے جس کے تحت بلوچستان کے اہم شاہراہوں پر کنٹرول اور معدنیات سمیت دیگر تجارتی گاڑیوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں

آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز