جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن لاپتہ افراد کے مسئلہ...

لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن لاپتہ افراد کے مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے پیچیدہ بنا رہا ہے: نصراللہ بلوچ کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائ

لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن لاپتہ افراد کے مسئلہ کو حل کرنے کے بجائے پیچیدہ بنا رہا ہے: نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کمیشن کی 11 سالہ کارکردگی کا اگر جائزہ لیا جائے تو یہ حقیت سامنے آجاتی ہے کہ جن لاپتہ افراد کے کیسز میں شوائد زیادہ ہے ان کیسز پر قانونی کاروائی کرنے کے بجائے ان کیسز کو کمیشن سے خارج کیا جارہا ہے اور جن کیسز میں شوائد نہیں ہے کمیشن ان میں شوائد ڈھونڈ کر لاپتہ افراد کے مسلے کو خراب اور پیچیدہ بنانے کی کوشش کرتا آرہا ہے

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کو اسلیے بنایا گیا تھا کہ وہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کرکے جبری گمشیدگیوں کے روک تھام کے حوالے سے اپنی تجاویز حکومت کو فراہم کرے تاکہ حکومتی سطع پر اس غیر آئینی اقدامات کے روک تھام کے حوالے سے قانون سازی کی جاسکے لیکن افسوس سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ کمیشن نے اپنا کام ان 11 سالوں میں بھی نہیں کیا بلکہ لاپتہ افراد کیسز میں بار بار جی آئی ٹی کروانے کے ساتھ ساتھ لاپتہ افراد کے لواحقین کو ذہینی ٹارچر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے

نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ کمیشن کے سربراہ اور ممبران کو یہ احساس تک نہیں کہ لاپتہ افراد کے لواحقین ایک طرف تو اپنے لاپتہ پیاروں کی جبری گمشدگی کی وجہ سے ذہینی اذیت و مالی مشکلات کے شکار ہے دوسرے طرف غریب اور مسکین لواحقین قرضہ لے کر بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے اس امید پر آجاتے ہیں تاکہ انہیں انصاف مل سکے لیکن کمیشن کی طرف سے لاپتہ افراد کے کیسز کو طول دیکر پیچیدہ کرنے اور کمیشن کے سربرہ اور ممبران کے نامناسب رویے کی وجہ سے لاپتہ افراد کے لواحقین شدید ذہینی دباؤ کے شکار ہوچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز