پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںحزب اللہ کو ایک "دہشت گرد تنظیم" قرار دیا جائے: امریکہ کا...

حزب اللہ کو ایک “دہشت گرد تنظیم” قرار دیا جائے: امریکہ کا یورپی یونین سے مطالبہ

حزب اللہ کو ایک “دہشت گرد تنظیم” قرار دیا جائے: امریکہ کا یورپی یونین سے مطالبہ

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک نیوز رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اتوار کے روز کہا ہےکہ امریکا ، یورپی یونین اور یورپی ممالک سے حزب اللہ کو ایک “دہشت گرد تنظیم” قرار دلوانے یا اس پر مکمل پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا حزب اللہ کو ایک “دہشت گرد تنظیم” قرار دینے اور اسے بلیک لسٹ کرنے کے سربیا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ دوسرے ملکوں کو بھی چاہیے کہ وہ سربیا کے فیصلے کی پیروی کریں۔

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ حزب اللہ کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق سربیا کا اعلان قابل تقلید ہے۔ اس اقدام سے ایرانی حمایت یافتہ شیعہ گروپ کی کی یورپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو کم کردے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ حزب اللہ “دہشت گردانہ حملوں فوجی ٹیکنالوجی کی خریداری ، اور یورپ میں فنڈ جمع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا یورپی یونین اور یورپی ممالک سے اس حقیقت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتا رہتا ہے کہ حزب اللہ مجموعی طور پر ایک “دہشت گرد تنظیم” ہے۔ اس کے فوجی اور “سیاسی” ونگ کے مابین کوئی فرق نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے تمام ممالک سے حزب اللہ کو اپنی سرگرمیاں روکنے اور لبنان اور بیرون ملک اپنے ایجنٹوں اور مددگاروں کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

گذشتہ ہفتے واشنگٹن نے لبنان کے دو سابق وزرا کے خلاف حزب اللہ” کی حمایت کرنے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے پر پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پابندیوں میں حزب اللہ کو مدد فراہم کرنے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے پر سابق لبنانی حکومت کے دو وزراء یوسف فینیانوس اور علی حسن خلیل کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز