پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںپنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق، ایک زخمی

پنجگور: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق، ایک زخمی

پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کے واقعے میں دوسرا شخص زخمی بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوگیا ہے، تاہم زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

اب تک کی آنے والی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور نہ ہی نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کوئی شناخت ہوسکی ہے۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق واقعے میں ملوث کسی شخص کی کوئی گرفتاری عمل میں آ سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز