چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںایم فل کا طالب علم ثناء بلوچ 4 ماہ بعد بھی بازیاب...

ایم فل کا طالب علم ثناء بلوچ 4 ماہ بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا

ایم فل کا طالب علم ثناء بلوچ 4 ماہ بعد بھی بازیاب نہ ہوسکا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 4 مہینے قبل قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والا ایم فل کا طالب علم ثناء بلوچ ابھی تک بازیاب نہیں ہو پایا

تفصیلات کے مطابق ثناء بلوچ کے لواحقین نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں احتجاج کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ قابض فوج کے ہاتھوں ثناء بلوچ کے اغواء کے بعد جب ہم 13 مئی کو قابض پاکستانی فوج کے کرنل عمر فاروق کے پاس گئے تو انہوں نے خود اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ثناء بلوچ ہمارے حراست میں ہے جنہیں تفتیش کے بعد رہا کیا جائے گا

لواحقین کا کہنا تھا قابض فوج کے خود تصدیق کے بعد بھی ثناء بلوچ 4 مہینے بعد بھی بازیاب نہیں ہوسکا ہے

واضح رہے ثناء بلوچ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایم فل کا طالب علم ہے، جنہیں قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 11 مئی 2020 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خاران سے اغواء کیا تھا

لواحقین کے مطابق ایم فل کا طالب علم ثناء بلوچ ولد محمد اسحاق محلہ تھانہ روز خاران کا رہائشی ہے، جنہیں قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جوژان کے مقام پر موٹر سائیکل سے اتار کر اس وقت جبری طور پر اغواء کیا جب وہ 11 مئی 2020 کو صبح 8 بجے اپنے گاوں بناپ جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز