سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکیچ: دشت میں لیویز کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 12 منشیات...

کیچ: دشت میں لیویز کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 12 منشیات فروش گرفتار

 

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلح کیچ کے علاقے دشت میں لیویز کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 12 افراد گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیویز نے دشت کے علاقے میرانی ڈیم، اچانک بازار، سنگئی اور بل نگور میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔

منشیات فروشوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں کرسٹال، شیشہ اور چرس برآمد کیا گیا۔

اس کے علاوہ منشیات فروشی کیلئے استعمال ہونے والی تین موٹر سائیکلیں اور ایک کرولا گاڑی بھی لیویز نے اپنے قبضے میں لے لیں۔

لیویز کے مطابق دشت کے مختلف علاقوں میں کلو اور آدھے کلو کے حساب سے منشیات خفیہ ٹھکانوں اور دکانوں کے اندر بیچھا جارہا تھا کہ لیویز نے عین وقت پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز