سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںایران کو اسلحہ سپلائی کرنے والی ہر کمپنی، ادارے اور فرد کو...

ایران کو اسلحہ سپلائی کرنے والی ہر کمپنی، ادارے اور فرد کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا: واشنگٹن

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کہا ہے ایران کو اسلحہ سپلائی کرنے والی ہرکمپنی، ادارے اور فرد کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ایران پر اسلحہ کے حصول پر عاید کردہ پابندیوں میں توسیع کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ پابندی میں توسیع کے بعد کوئی کمپنی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کرسکے گی۔ اگر کسی کمپنی یا ادارے کی طرف سے ایران کے ساتھ اسلحہ کی کوئی ڈیل کی گئی تو اس کے نتیجے میں اسے امریکا کی طرف سے سخت نوعیت کی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کے ساتھ اسلحہ کی ڈیل کرنے سے متعلق یہ تنبیہ ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ایلیوٹ ابرامز کی جانب سے ایک پریس بریفنگ میں دی گئی۔ ان کی بریفنگ سے چند گھںٹے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکا اگلے ہفتے اقوام متحدہ میں ایران پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر ایران پر اسلحے کے حصول پر پابندی میں توسیع کرانے کے لیے کوشش کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 14 اگست کو ایران کو اسلحہ کی فراہمی پر اکتوبر میں ختم ہونے والی پابندی میں توسیع نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاہم امریکا کی کوشش ہے کہ وہ ایران پر اسلحہ کے حصول پر پابندی میں توسیع کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز