دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںنصیرآباد: زیر تعمیر روڑ پر بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

نصیرآباد: زیر تعمیر روڑ پر بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

نصیرآباد (ہمگام نیوز) نصیر آباد کے علاقے تمبو میں زیر تعمیر روڑ پر بم دھماکے سے ایک شخص زخمی، روڑ رولر گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد کے تحصیل تمبو کے علاقے میں زیر تعمیر روڈ پر بم دھماکہ سے روڈ پر کام کرنے والی رولر مشین کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوگیا جبکہ رولر مشین کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود عزیزآباد کے قریب زیر تعمیر فیض آباد ٹو ڈیرہ مرادجمالی روڈ کے درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ پر روڈ تعمیر کرنے والی رولرمشین چڑھ گئی جس کے باعث دھماکہ ہوا اور رولرمشین ڈرائیور صفعی الرحمن معمولی زخمی ہوگیا۔

دھماکے میں رولر مشین کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز