یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںآواران: قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ہوگئی

آواران: قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت ہوگئی

آواران (ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 4 نوجوانوں کی شناخت ہوگئی۔

شہید ہونے والے نوجوان بلوچ مزاحمت کار ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کے قریبی رشتہ دار ہیں جن میں سے ایک ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ کا بھتیجا اور دو ان کے بھانجے ہیں۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت سکندر ولد لالا ابراہیم، مسلم ولد محمد حسین، لیاقت ولد ملا عبدالقادر اور سعداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے مذکورہ نوجوان آج قابض فوج کے ہاتھوں مشکے اور راگئے کے درمیانی پہاڑی سلسلے کلاں ندی کے مقام پر شہید ہوئے ہیں جنہیں قابض فوج نے آج دوپہر کے وقت مشکے سول ہسپتال میں منتقل کردیا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کا تعلق آزادی پسند مسلح تنظیموں سے بتایا جارہا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز