جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی، 1 جانبحق

مقبوضہ بلوچستان: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد زخمی، 1 جانبحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی جبکہ ایک شخص جانبحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کھڈکوچہ انجیری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت تین افراد کو زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مرد کی شناخت عبدالصادق کے نام سے ہوی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد خانہ بدوش بتائے جارہے ہیں جبکہ واقع پرانی دشمنی کی بنا پر ہوا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے دوسرے علاقے کوہلو کاہان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

پیر کے روز کوہلو کے تحصیل کاہان میں بھاولان دربار کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک مزدور پر فائرنگ کیفائرنگ کے نتیجے میں مزدور جانبحق ہو گیا۔

مقتول کی شناخت عبدالرزق ولد ڈھی کے نام سے ہوئی ہے جو لیویز فورس کی مقدمہ 2020/2 بجرم نمبر 302.34.201.202 میں مطلوب بھی تھا۔

کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے منیر احمد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے عصمت اللہ اور اسداللہ زخمی ہو گئے۔زخمی افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز