دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے لواحقین کا ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج

لاپتہ افراد کے لواحقین کا ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج

کوئٹہ (ہمگام نیوز)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ بلوچ فرزندوں کی عدم بازیابی کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے ایک روزہ احتجاجی کیمپ لگادیا گیا۔احتجاجی کیمپ کی قیادت وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ کر رہے ہیں،جبکہ کیمپ میں فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی شاری بلوچ، لاپتہ قذافی،عبدالحیات،عبدالباقی،علی اصغر بنگلزئی،سمیع مینگل و دیگر کے لواحقین بھی شامل احتجاج ہیں جبکہ وکیلوں اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ لاپتہ بلوچ لواحقین کی جانب سے احتجاج کو کئی سال ہو چکے ہیں ۔فرزندوں کی بازیابی کے لیے دنیا کی طویل لانگ مارچ، کوئٹہ سے اسلام آباد کا سفر طے کر نے کے باوجود لاپتہ بلوچ فرزندوں کی سنائی نہیں ہوئی،جبکہ موجودہ حکومت میں قومی ایکشن پلان کے تحت بلوچ فرزندوں کی فورسز کے ہاتھوں اغوا و شہادت میں بہ نسبت پہلے کے بہت اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز