جمعه, سپتمبر 27, 2024
Homeخبریںشام میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین ایران نواز جنگجو ہلاک

شام میں اسرائیلی فضائی حملے میں تین ایران نواز جنگجو ہلاک

 

شام (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘سیرین آبزر ویٹری’ کے مطابق شام کے علاقے القنطیرہ میں مبینہ اسرائیلی فضائی حملے میں کم سے تین جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے جنگجوئوں کا تعلق ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ سے ہے۔ ان میں سے ایک شامی نژاد ہے جب دیگر ہلاک ہونے والے جنگجوئوں کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا وہ شامی ہیں یا غیرملکی ہیں۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے القنطیرہ الحریہ کے مقام پر ایک اسکول کی عمارت پر میزائل داغا۔ اس عمارت میں حزب اللہ کے جنگجو چھپے ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ شام کے سرحدی شہر القنیطرہ میں ایرانی حمایت یافتہ لبنانی حزب اللہ کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد بتائی جاتی ہے۔ گذشتہ کئی سال سے یہ علاقہ اسرائیل کے فضائی حملوں کی مسلسل زد میں ہے۔

گذشتہ 14 ستمبر کو اسرائیلی فوج نے دیر الزور کے نواحی علاقے البوکمال میں چھ بم دھماکے ہوئے تھے جن میں کئی جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز