سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںافغانستان: کابل میں بم دھماکہ، 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

افغانستان: کابل میں بم دھماکہ، 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

 

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روڑ کے کنارے پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

صوبہ غزنی کے ترجمان وحید اللہ جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب بس کابل سے غزنی جارہا تھا۔

کابل پولیس کے مطابق دھماکہ طالبان نے کیا ہے جس میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوے ہیں، تاہم طالبان کی طرف سے اس واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز