سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمحسن داوڑ کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا، واپس کراچی...

محسن داوڑ کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا، واپس کراچی روانہ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماء محسن داوڑ کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر روک لیا گیا، محسن داوڑ واپس کراچی روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئٹہ آئے پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنماء محسن داوڑ کو ائیرپورٹ پر ہی روک لیا گیا، محسن داوڑ واپس کراچی روانہ ہوگئے۔

پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے محسن داوڑ نجی ائیرلائن کے ذریعے اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے تھے، تاہم مقبوضہ بلوچستان میں داخلے کی پابندی کی وجہ سے انہیں ائیرپورٹ پر روک لیا گیا جس کے بعد محسن داوڑ واپس کراچی روانہ ہوگئے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی محسن داوڑ کو بلوچستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جب وہ کوئٹہ میں بلوچ طلباء کے احتجاج کے دوران ان سے ملنے کیلئے آئے ہوے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز