دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبین الاقوامی آگاہی مہم کے تحت برلن جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مرکزی...

بین الاقوامی آگاہی مہم کے تحت برلن جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مرکزی ترجمان بی این ایم

 

برلن (ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا بلوچستان میں پاکستان کے ہاتھوں انسانی حقوق کے سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کے خلاف جرمنی کے دارالحکومت برلن میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں پارٹی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاکستان کے جرائم کے داستان درج تھے۔ مظاہرین نے پاکستانی مظالم اور بلوچستان کے قبضے کے بارے میں مقامی لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کئے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے جنگی جرائم کے بارے میں مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہے۔ آج کا مظاہرہ اسی عالمی مہم کاحصہ ہے۔ مظاہرے میں ایک پاکستانی نے مداخلت کرکے پروگرام کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس نے ڈرانے کی غرض سے پروگرام کے دوران اپنے موبائل فون سے ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورت حال گھمبیر تر ہوتی جارہی ہے۔کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ بلوچستان میں بدترین فوجی آپریشن اورانسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزی نہ کی جاتی ہو۔ پاکستان کے انہی جنگی جرائم کے خلاف بی این ایم عالمی سطح پر مسلسل آواز اٹھارہی ہے۔ اس میں ہم مہذب ممالک میں بلوچستان کی اصل حقائق کو پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز