یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںمکران آپریشن: پنجگور فوج کے بربریت کے نشانے پر

مکران آپریشن: پنجگور فوج کے بربریت کے نشانے پر

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور کے علاقے پروم پاکستانی فورسز کا زمینی و فضائی آپریشن جاری،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم دھمگ میں فورسز کی جانب سے دوپہر سے آپریشن جاری ہے،پروم کے علاقے پُل آباد میں فورسز نے تا حال آپریشن کر کے درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے گرینڈ آپریشن کے اعلان کے ساتھ دو روز سے پنجگور ،پروم فورسز کی غیر معمولی نقل و حرکت جاری تھی،زمینی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے پل آباد اور اس کے گرد نواع درجنوں گھروں میں لوٹ مار کے بعد انکو جلانے کی بھی اطلاعات ہیں،تازہ اطلاعات کے مطابق فورسز کی بھاری نفری نے پروم کو مکمل گھیرے میں رکھ کر آبادیوں کو محصور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز