سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںیمن: حوثی باغیوں کا الحدیدہ شہر میں عام آبادی پر گولہ باری،...

یمن: حوثی باغیوں کا الحدیدہ شہر میں عام آبادی پر گولہ باری، 3 مکانات مکمل تباہ۔

 

یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے جمعہ کے روز مغربی گونری الحدیدہ میں شہری آبادی پر گولہ باری کے نتیجے میں‌ تین مکانات تباہ ہوگئے۔ حوثی ملیشیا کی اس کارروائی کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں کی گئی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

حوثی ملیشیا نے جنوبی الحدیدہ میں الحوک ڈاریکٹوریٹ کی المنظر کالونی میں راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

حوثیوں‌ کی طرف سے شہری آبادی پر گولہ باری اور مکانات کی تباہی کی ویڈیو اور تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں بمباری سے ہونے والی تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔

منظر کالونی کی سرکردہ شخصیات نے حوثیوں‌ کی طرف سے وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

منظر کالونی پر حوثیوں کی گولہ باری کا یہ پہلا موقع نہیں بلکہ دو ہفتے قبل حوثی شدت پسندوں‌ نے اس کالونی میں‌ گولہ باری کر کے پانچ مکانات تباہ اور دوخواتین اور پانچ بچے زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز