ارومیہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ارمیہ میں سرحد پر ایرانی بارڈر رجمنٹ کی فورسز اور کرد آزادی پسند گروہ کے مابین مسلح تصادم کے نتیجے میں ایرانی بارڈر رجمنٹ کے کم از کم 3 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کو گزشتہ روز 13 نومبر 2020 بروز جمعہ شام 2 بجے ارومیہ کے علاقے سیلوانا کی سرحدی بلندیوں میں قابض ایرانی فوج کی کرد آزادی پسند مسلح تنظیم کے مابین ایک مسلح تصادم ہوا جو ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت تک جاری رہا۔
جھڑپ کے نتیجے میں بارڈر رجمنٹ کے تین ارکان ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔ تاہم سرکاری ذرائع نے زخمیوں کی تعداد دو بتائی ہے۔
سرکاری میڈیا نے بارڈر رجمنٹ کے مارے جانے والے تین ارکان کی شناخت سکینڈ لیفٹیننٹ مسلم جہان آرا، سکینڈ لیفٹیننٹ مالک طاہر اور کامران کرامت کے نام سے کی ہے۔
علاقے میں دیگر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور رجمنٹ کے اہلکار علاقے سے چلے گئے ہیں۔