چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںکوئٹہ: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور...

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور پھنس گئے۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں واقع ایک کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق کان کن لیبر یونین ڈیگاری کے صدر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں قائم ایک کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن اندر پھنس گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کان میں سے ایک مزدور کو زخمی حالت میں باہر نکال لیا گیا ہے تاہم دوسرا کان کن ابھی تک اندر پھنسا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز