سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںانٹرنیٹ تک رسائی کا فقدان مغربی بلوچستان کے طالبعلم پریشانی کا شکار.

انٹرنیٹ تک رسائی کا فقدان مغربی بلوچستان کے طالبعلم پریشانی کا شکار.

دزاپ ( ھمگام نیوز) راہ بلوچستان آنلائن نیوز ڈیسک کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے اکثر شہر انٹرنیٹ کی سہولیات سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں بلوچ طلبہ کو آنلائن تعلیم حاصل کرنے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنوج، سرباز، سراوان کے بیشتر گاؤں، کتیچ اور ضلع چابہار کے دور دراز گاؤں میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی سبب طالبعلموں کا تعلیمی سال ضائع ہو رہا ہے، کیونکہ اس وقت بلوچستان میں کرونا وبا کی بڑھتی ہوئی قہر کی وجہ سے 90 فیصد تعلیمی اداروں کو سرکاری سطح بند کر دیا گیا ہے۔

کئی شہروں کے اسکول بند کرنے کی وجہ سے شہروں میں آنے والے دیہاتی طلبہ و طالبات انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے اور آن لائن کلاسوں میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے پہاڑوں کی چوٹیوں پر جانے پر مجبور ہیں تاکہ انہیں دور سے موبائل کا سنگل مل سکے اور وہ موبائل کے ذریعے انٹرنیٹ کنکشن حاصل کرکے اپنا سال ضائع ہونے بچا سکیں۔

کرونا وائرس کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کی وجہ سے طلباء کے اسکول بند کردیئے گئے ہیں اور کلاسز آن لائن منعقد ہورہے ہیں اور انٹرنیٹ کی کمی کی وجہ سے ان کی تعلیم میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

دریں اثنا بلوچستان کے تعلیمی عہدیداروں نے وعدہ کیا ہے کہ اسکول بند ہونے کی وجہ سے طلبا کے سہولتیں پوری کیئے جائیں گے لیکن تاحال ان پر کوئی عمل درامد نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز