کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان سے جھڑپوں کے دوران افغان فوج کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ 8 طالبان ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلح دشتے آرچی میں طالبان نے سکیورٹی فورس پر حملہ کردیا، جس سے 3 فوجی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ افغان فضائیہ کی بھی مدد کی جارہی ہے۔
گورنر قندوز کے ترجمان کے مطابق اب تک 8 طالبان مارے جاچکے ہیں اور 13 زخمی ہیں، تاہم ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں اور جلد ہی صورت حال پر قابو پالیا جائے گا۔