چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں 12 گھنٹوں کے دوران روڑ حادثات میں 7...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں 12 گھنٹوں کے دوران روڑ حادثات میں 7 افراد جانبحق، 4 زخمی ہوگئے۔

دزاپ (ہمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق آج ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثات کے دوران 7 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دزاپ نصر آباد شاہراہ پر ایک گاڑی الٹ گئ جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور چار زخمی ہوگئے۔

واش دزاپ/زاھدان محور پر ایک اور گاڑی الٹنے سے دو افراد جانبحق ہوگئے تھے۔

ایک اور حادثے میں پنوج اور کتیچ شاہراہ پر گاڑی کے الٹ جانے سے تین افراد جانبحق ہوگئے اور تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک ٹرالر اور کار گاڑی کے مابین تصادم میں کار گاڑی کا مالک موت کی آغوش میں چلا گیا تاہم ان کے بارے میں مزید معلومات دستیاب نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں غیر معیاری اور خستہ حال سکڑوں کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار رہے ہیں، بلوچستان حکومت کی عدم توجہی سے سڑکیں مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز