دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںزہری: گیس سلینڈر دھماکہ، خواتین و بچہ سمیت 4 افراد زخمی۔

زہری: گیس سلینڈر دھماکہ، خواتین و بچہ سمیت 4 افراد زخمی۔

زہری (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے زہری میں گیس سلینڈر دھماکے کے باعث خواتین و بچہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق زہری کے علاقے سلمانجو میں گیس سلینڑر دھماکے کے باعث 2 خواتین اور ایک 12 سالہ بچہ سمیت 4 افراد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کے جسم کے زیادہ تر حصے جھلس گئے تھے تاہم ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے انہیں برن سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز