اسلام آباد (ہمگام نیوز) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایچ ای سی نے 2018 کے بعد سے تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دیتے ہوے کہا کہ کسی بھی کالج سے بیچلر آف آرٹش (بی اے)، بیچلر آف کامرس (بی کام) اور بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) کی ڈگری نہیں ملے گی۔
ایچ ای سی نے کہا کہ 2018 میں پابندیوں کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے، ایچ ای سی 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی بھی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔