سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںہمارے پیاروں کو عدالت میں پیش کیا جائے:جبری اغوا کے شکار صدام...

ہمارے پیاروں کو عدالت میں پیش کیا جائے:جبری اغوا کے شکار صدام اور آصف بلوچ کے لواحقین کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کی ہاتھوں جبری اغوا ہونے والے آصف بلوچ اور صدام بلوچ کی لواحقین نے حکومت وقت سے اپنے پیاروں بازیابی کیلئے اپیل کی ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان کی شہر خاران سے جبری طور پر اغوا ہونے والے آصف بلوچ کی لواحقین نے کہا انکے پیارے کو 27 اپریل 2013 کو پاکستانی فورسز نے اغوا کیا تھا 7 سال کی طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی وہ بغیر کسی جرم کے فورسز کی ازیت خانوں میں تاحال قید میں ہے ۔

جبری گمشدگی کا شکار صدام حسین بلوچ کی لواحقین نے بھی حکومت وقت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدام حسین بلوچ کو 23 اگست 2013 کو کوئٹہ سے جبری اغوا کیا گیا تھا تاحال ان کے فیملی کو ان کی خیریت بارے کسی قسم کی بھی معلومات نہیں ، آصف بلوچ اور صدام حسین بلوچ کی لواحقین نے انسانی حقوق کے بین القوامی اداروں ایمنسٹی انٹرنیشنل ،ہیومن رائٹس واچ سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہمارے پیاروں کو اغوا کر کے فوجی ازیت خانوں میں قید کیا گیا ہیں ہمارے پورے خاندان اجتماعی ازیت سے دو چار ہے۔ 7 سال کے طویل عرصے سے پورے فیملی کی زندگی ازیت ناک دور سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے پیارے کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے گئے ہیں تو متعلقہ ریاستی ادارے ان کو ثبوت کے ساتھ آئینی حقوق کی دائرے میں رہ کر عدالت میں پیش کیا جائے ، اور انھوں نے انسانی حقوق کے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فرزندوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کرانے میں ان کی مدد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز