پہرہ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے شہر پہرہ/ ایرانشہر میں قبضہ گیر ایرانی پولیس کے اہلکاروں نے دو بلوچ شہریوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک بلوچ کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 24 نومبر کی شام کو ایران شہر کے کسی چوراہے پر ایران کی پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روک کر ان سے دو گلین پیٹرول اور بھتہ طلب کیا جو کہ گاڑی پیٹرول کے گلین سے بھرا تھا اور دوسرے شہر میں فروخت کرنے کیلئے لے جا رہے تھے، گاڑی مالک کی طرف سے پیٹرول اور بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار آگ بگولا ہوگئے اور گاڑی کے مالک اور گاڑی میں بیٹھے دوسرے بلوچ کو مار پیٹ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور مالک کو گرفتار کرکے گاڑی بھی اپنے طویل میں لے کر ساتھ لے گئے ـ
حراست میں لئے گئے دونوں شہریوں کی شناخت کے بارے میں تاہم کوئی معلومات دستیاب نہیں سکی۔


