دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںبولان میں ایف سی پر ہونے والے حمله کی زمہ داری قبول...

بولان میں ایف سی پر ہونے والے حمله کی زمہ داری قبول کرتے ہیں؛ بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو ای میل کے زریعئے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے اپنے تنظیمی میڈیا بلاگ کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز بدھ عصر کے وقت بولان کے علاقے انڈس “لوان دف گورمت چڑھائی” کے نزدیک واقع ایف سی کے 2 چیک پوسٹوں پر ہمارے سرمچاروں نے شدت کے ساتھ خود کار ہتیھاروں کی مدد سے حملہ کیا۔

اس حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے 5 اہلکاروں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کیا۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے اشاروں اور ہدایات پر چلنے والے کوہلو ٹو کاہان چھاونی کی جانب زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکداروں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کوہلو ٹو کاہان سڑک کی تعمیر کو فی الفور روک دیں۔ وگرنہ تنظیم کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ہر کوئی اپنے جانی و مالی نقصان کا زمہ دار خود ہوگا۔

بی ایل اے کی طرف سے اس بیان کے جاری ہونے کے بعد بھی اگر کسی نے اس سڑک کی تعمیر جاری رکھنے میں بلوچ دشمن فوج کی مدد کی تو ہم اسے دشمن کی صف میں شمار کرینگے۔ جس کے بعد بی ایل اے کی جانب سے اس پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

پاکستانی فوج کی جانب سے کوہلو ٹو کاہان زیر تعمیر سڑک میں فوج کے ساتھ مدد کرنے کی صورت میں ہر کوئی اپنے نقصان کا زمہ دار خود ہوگا۔

تنظیم کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا پاکستانی فوج کی جانب سے کاہان سڑک بلوچ قومی معدنیات کی تیزی کے ساتھ لوٹ مار اور فوجی چھاونیوں کے قیام و عسکری نقل و عمل کے مقصد کیلئے تعمیر کی جارہی ہیں۔

بلوچ قومی مفاد کے بدلے کوہلو کاہان سڑک پر کام کرنے والے کسی بھی شخص یا کمپنی جن کو دشمن فوج کی جانب سے شخصی لالچ یا ڈرا دھمکا کر ان سے کام لیا جارہا ہے، ان سب کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ دشمن فوج کے لوٹ مار کے منصوبوں سے جس حد تک بھی جلد ممکن ہو خود کو ان سے دور رکھیں۔

بی ایل اے ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہماری یہ جنگ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز