آرمینیا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق آرمینیا کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ خطے میں اپنی جارحانہ کاروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ دوسری طرف آذر بائیجان نے آرمینیا پر کاراباخ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کو کاراباخ میں جنگ بندی کی پہلی “خلاف ورزی” کا پتہ چلا ہے یہ اور یہ خلاف ورزی آرمینیا کی طرف سے کی گئی ہے۔
ایک ماہ قبل روسی صدر ولادی میر پوتین نے کہا تھا کہ ان کے ملک نے کاراباخ میں لڑائی کا مکمل خاتمہ کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ہم نے 1100 امن فوج کاراباخ منتقل کر دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاراباخ میں لڑائی کے نتیجے میں 4000 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
روسی امن فوجیوں نے 13 نومبر کو ناگورنو کارباخ خطے کے صدر مقام اسٹپنکارت کے مضافات کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور آرمینیائی اور آزربائیجانی فوج کے مابین قریبی رابطہ لائن کی طرف جانے والی مرکزی شاہراہ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔
آرمینی فوج کے زیر کنٹرول شہر کے جنوب مغربی راستے پر تقریبا دس کلومیٹر دور قصبے کی طرف جانے والی سڑک پر درجنوں فوجی اور کم از کم تین بکتر بند گاڑیاں ایک چوکی پر تعینات کی گئیں۔ گذشتہ ہفتے یہاں پر آذربائیجان کی فوجوں نے کنٹرول کیا تھا۔
آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے پہلے روسی کوششوں سے فائر بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کاراباخ میں ستمبر کے آخر میں شروع ہونے والے تنازع کا بہ ظاہر خاتمہ ہوگیا تھا۔