دبئی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انڈیا پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور ہم انڈیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اس منصوبے سے آگاہ اور جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔
ابوظہبی میں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں ان دنوں ان کی جو ملاقاتیں ہوئیں اور اس دوران اہم پیشرفت ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی خفیہ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھارت پاکستان سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور یہ پاکستان کیلئے۔ انتہائی سخت تشویشناک بات ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے پاس یہ اطلاعات بھی ہیں انہوں نے اہم ‘کھلاڑیوں’ سے اس کی منطوری لینے کے لیے رابطہ بھی کیا ہے جنہیں وہ اپنا پارٹنر تصور کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مانا ہے کہ بھارت نے یہ منصوبہ انتہائی اہم اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا ہے جو بھارت میں تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں صورتحال کبھی بھی اچھی نہیں رہی بلکہ مستقل خراب ہوتی جا رہی ہے جبکہ بھارت میں موجودہ بھارتیا جنتا پارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں کسان احتجاج کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ڈوزیئر کے ذریعے بھارت کے منصوبوں بے نقاب کردیا اور اس ڈوزیئر کو میڈیا اور بین الاقوامی برادری سے اس سال 14نومبر کو شیئر کردیا گیا تھا جس میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوتوں کی نشاندہی کی تھی کہ کس طرح وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں، کس طرح سے وہ پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی، مالی مدد سمیت معاونت فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے مشرقی ہمسایوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہم ان کی ذہنیت اور منصوبوں سے آگاہ ہیں، ہم آپ کی سوچ سے زیادہ جانتے ہیں لہٰذا اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں غیر ذمے دار عناصر پر یہ بالکل واضح کردینا چاہتا ہوں جو اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی خرابی سے سیاسی مقاصد کے لیے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں کہ وہ یہ جان لیں کہ پاکستان آگاہ ہے اور جواب دے گا۔