جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںایرانی تیل ضبط کرنے کے خلاف 20 جنوری کو شٹرڈاون و پہیہ...

ایرانی تیل ضبط کرنے کے خلاف 20 جنوری کو شٹرڈاون و پہیہ جام ہڑتال کیا جائے گا: ٹرانسپوٹرز

حب (ہمگام نیوز) مکران کراچی ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد سفر رخشانی نے سندھ بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20 جنوری کو مکران اور قلات ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے یہ غیرمعینہ مدت تک جاری رہی گی، بلوچستان میں نیشنل ہائی وے اور کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے پریشانی سے بچنے کے لئے سفر سے گریز کریں، ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہیگی۔

 اس اجلاس میں کریم کلڑزئی، فیصل رخشانی، ھبتال کلانچی، رحیم بخش، نادل رخشانی، محمدنور، عاتم جان محمد حسنی، ملا عبدالوحید، ڈاکٹر نصراللہ، حاجی سلیم کلڑزئی، امیربخش، سیٹھ رضا، ڈاکٹر صالح، نعیم چنال، عبدالعزیز پنجگوری، نصیر جان،حاجی ظفر آوارانی، امان اللہ زہری، واجہ حنیف قمبرانی اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے کثر تعداد میں شرکت کی۔

شرکاء نے اجلاس میں ایرانی ڈیزل پر پابندی کے خلاف اور ٹرکوں کے اضافی ٹینکوں سے کوسٹ گارڈز، فرنٹیرکور، لیویز فورس، پولیس اور کسٹم کی جانب سے ڈیزل ضبط کرنے کی کاروائی کے خلاف 20 جنوری 2021 سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا مشترکہ اعلان کیا ہے۔

شرکاء کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے عوام اور ٹرانسپورٹروں کے حقوق کے لئے ہڑتال کررہے ہیں تمام سیاسی سماجی پارٹیوں اور ٹرانسپورٹروں سے بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

20جنوری 2021 سے مکران اور قلات ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ ساتھ مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال بھی کریں گے، اس لئے کہ ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کا استعمال صرف ٹرکوں میں نہیں بلکہ زرعی مشینری میں بھی کیا جاتا ہے، بلوچستان کے عوام ٹریکٹرز اور ٹیوب ویلز میں ایرانی ڈیزل کا استعمال کرتے ہیں، مکران اور قلات ڈویژن کے عوام شعبہ زراعت اور شعبہ ٹرانسپورٹ کا انحصار ایرانی ٹریڈ اور ایرانی ڈیزل پر ہے۔ متبادل انتظام کئے بغیر پابندی کا فیصلہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز