یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںاسلحہ سرگرمیوں میں ملوث ایران کے متعدد ادارے بلیک لسٹ

اسلحہ سرگرمیوں میں ملوث ایران کے متعدد ادارے بلیک لسٹ

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کی اندرون اور بیرون ملک اسلحہ کی سرگرمیوں میں ملوث کمپنیوں، جمہوریہ ایران کی شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے اور روایتی ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق سرگرمیوں میں پیش پیش تین ایرانی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

یہ پابندیاں ایران کی معیشت پرصدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد پابندیوں کے سلسلے کی کڑی ہیں جن کا مقصد اسے اپنے جوہری پروگرام پر دباؤ ڈال کر بات چیت پر مجبور کرنا ہے۔

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن نے روایتی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کی تعیناتی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ایرانی اداروں کے خلاف پابندیوں کے ساتھ ساتھ سات اداروں اور دو افراد کو بلیک لسٹ کیا ہے۔

پومپیو نے نوٹ کیا کہ ایرانی روایتی ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو خطرہ ہے۔ پابندیوں میں ایرانی سمندری ، فضائی اور خلائی صنعتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایرانی اسلحہ اور ہتھیار شام ، لبنان ، عراق اور یمن جیسے عرب ممالک میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں اور ان ملکوں‌میں خانہ جنگی کو طول دینے کا باعث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی پھیلانے کی مہم میں جنگی کشتیوں، میزائلوں اور ڈرون طیاروں کا استعمال کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز