تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز شہید بانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کی بے حرمتی کے خلاف تربت سمیت مقبوضہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر مکمل شٹرڈاون ہڑتال۔
ذرائع کے مطابق تربت شہر سمیت کئی علاقوں میں بانک کریمہ بلوچ کی جسد خاکی کی بے حرمتی کے خلاف مکمل ہڑتال جاری ہے جس میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق تربت کے کئی علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کی ایک بڑی تعداد نافذ کردی گئی ہے جبکہ موبائل نیٹورک مکمل طور پر بند ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز سے تربت شہر سمیت تربت کے داخلی و خارجی راستوں پر فوج کی ایک بڑی تعداد نافذ کی گئی ہے، جبکہ گذشتہ روز تمپ میں مکمل کرفیو نافذ کی گئی تھی۔
واضح رہے شہید بانک کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی گاؤں تمپ میں آج بروز پیر 12 بجے ادا کی جائے گی جو انکی وصیت کے مطابق کی جارہی ہے۔


