گوادر (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گوادر سے کراچی جانے والی النجیب کوچ ماکولا کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 15 مسافر زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کو طبی امداد دینے کیلئے ٹراما سینٹر پسنی منتقل کردیا گیا۔
حادثہ مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیاں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔


