پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبانُک کریمہ بلوچ کی میت کو سرکاری تحویل میں لینے اور تدفین...

بانُک کریمہ بلوچ کی میت کو سرکاری تحویل میں لینے اور تدفین میں رکاوٹ ڈالنے ریاستی شکست کی واضع دلیل ہے:ایف بی ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانُک کریمہ بلوچ کی میت کو پاکستانی ریاست کی جانب سے سرکاری تحویل میں لینے اور تدفین میں رکاوٹ ڈالنے کی ریاستی پالیسی قابل مذمت ہے۔ریاست کی جانب سے بلوچ قومی تحریک سے وابستہ رہنماؤں اور جہدکاروں کے خاندانوں کو ہراساں کرنا اور شہداء کی تدفین میں رکاوٹیں ڈالنا بلوچ شہدا کے قبروں کی بے حرمتی کرنا ریاست پاکستان کا پرانا وطیرہ رہا ہے. اس طرح کی تہذیب سے عاری حرکت ریاستی شکست کی واضح دلیل ہے.

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچ آزادی پسند سیاسی کیڈرز وجہدکاروں سے پاکستان کو روز اول سے ہی خطرہ رہا ہے لیکن آج جب بلوچ شہداء کی میتوں سے ریاست کو خطرہ محسوس ہورہا ہے اس کو حواس باختگی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا.
ایف بی ایم نے اپنے مرکزی بیان میں کہا کہ بلوچ شہداء کے قربانیوں کی بدولت دوسرے اقوام کے سامنے ہمارے سر فخر سےبلند ہیں۔ بلوچ شہداء نے گلزمین کی آزادی کیلئے اپنی ذندگیوں کو قربان کیا۔

ریاست پاکستان کا مقبوضہ بلوچستان سے اخلاقی، سیاسی اور معاشی طور پر جنازه نکل چکا ہے۔ فقط قابض فوج کی سفاکیت کا راج باقی ہے، جسکا آج کے جدید دور میں کسی قسم کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز