Homeخبریںتمپ: تعلیمی ادارے، اسپتال اور کاروباری مراکز بند، شہریوں کو گھروں تک...

تمپ: تعلیمی ادارے، اسپتال اور کاروباری مراکز بند، شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت

تمپ (ہمگام نیوز) ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے آج اسکولوں، اسپتالوں اور دیگر کاروباری مراکز کو بند کر دیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، علاقے میں مکمل کرفیو کا سماں ہے، جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمپ کے مختلف راستوں اور اہم مقامات پر فوجی اہلکار تعینات ہیں، جہاں آمدورفت کرنے والے افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور کاروباری مراکز کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہریوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور ہدایات پر عمل کرنے کا کہا گیا ہے۔

علاقے میں سخت سیکورٹی کی وجوہات، اس کی مدت اور پابندیوں سے متعلق سرکاری حکام کی جانب سے باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئ

ی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز