پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب...

بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تین افراد پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگئے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں مختلف اوقات میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 3 افراد بازیاب ہوگئے۔

جبری اغواء افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے بتایا کہ 20 ستمبر 2018 کو مسلم آباد کوئٹہ سے اغواء ہونے والا شمس الدین بنگلزئی ولد قمرالدین، جون 2020 کو پنجگور سے اغواء ہونے والا رحیم ولد عزیز اور حب سے اغواء ہونے والا عمران ولد سدھیر سکنہ شاپک گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز