پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریں9 لاپتہ افراد کی بازیابی خوش آئیند ہے: نصراللہ بلوچ

9 لاپتہ افراد کی بازیابی خوش آئیند ہے: نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے عمل کو جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل سے ایک طرف غمزدہ گھرانوں کی خوشیاں واپس لوٹنے کے ساتھ بازیاب ہونے والے شخص کے اہلخانہ کو ذہنی کرب اور اذیت سے نجات ملتی ہے اور دوسری طرف بلوچستان کے لوگوں میں پائی جانے والی احساس محرومیوں اور نفرتوں میں بھی کمی ہوگی اسلئے حکومت اور ملکی اداروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائیں اور جبری گمشدگیوں کا مسئلہ ملکی قوانین کے مطابق حل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز