تفتان (ہمگام نیوز) تفتان سے کوئٹہ جانے والی بس راستے میں الٹ گئی، بس میں سوار 14 افراد زخمی ہوگئے۔
بس تیز رفتاری کے باعث کوہ دلیل کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر الٹ گئی۔
زخمی افراد میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں، جنہیں طبی امداد کیلئے تفتان کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، زخمی افراد میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


