واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے مطابق طالبان نے امریکہ سے افغان معاہدے کی پاسداری نہیں کی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا تھا کہ تشدد میں کمی اور القاعدہ سے تعلقات ختم نہیں کیے گئے جو افغان معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان پینٹاگون جان کربے کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


