سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںمشکے میں پاکستانی فورسز کا آپریشن

مشکے میں پاکستانی فورسز کا آپریشن

مشکے(ہمگام نیوز) مشکے پاکستانی فورسز کا آپریشن، ایک دس سالہ بچے سمیت8 افراد اغوا،مشکے کے علاقے گورجک میں میں فورسز نے علی الصبح دھوا  بول کر8 افراد کو اغوا کر لیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق مشکے کے علاقے گورجک میں فورسز نے شادی والے گھر پر ہلہ بول کر تین دولہوں سمیت 8افراد کو اغوا کر لیا ،فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بلوچ فرزندوں کے نام، آفتاب ولد فضل،اعجاز ولد فضل، باسط ولد لعل بخش۔محبوب ولد یار جان، شہنواز ولد فیض محمد،سلطان ولد کریم بخش، نواز اور دس سالہ میران بلوچ بھی شامل ہیں ۔پاکستانی فورسز نے علی الصبح فضل بلوچ کے شادی والے گھر پر دھاؤا بول کر تمام قیمتی سامانوں کی لوٹ مار کے بعد وہاں موجود تینوں دولہے،باسط،اعجاز،شاہ نواز سمیت دیگر چار افراد کو اغوا کر لیا، اور موجود خواتین و بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز