کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگرے 5 بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل میں 5 دھماکے ہوئے ہیں، دھماکوں کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق 5 دھماکوں میں سے 3 دھماکے آج صبح ہوے ہیں، پہلے دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دوسرے دھماکے میں جمیعت اصلاح کے سربراہ کی گاڑی جبکہ تیسرے دھماکے میں عام شہری کی گاڑی کو تباہ کیا گیا۔
گذشتہ روز بھی کابل میں دو دھماکے ہوے تھے جس میں مجموعی طور پر جمعیت اصلاح کے سربراہ سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔