دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںجان محمد کو بازیاب کرکے خاندان کو اذیت سے نکالا جائے: لواحقین...

جان محمد کو بازیاب کرکے خاندان کو اذیت سے نکالا جائے: لواحقین کی اپیل

 

بلیدہ (ہمگام نیوز) 8 سال قبل 13 مارچ 2013 کو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بِٹ بلیدہ میں نادرا دفتر سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء کا شکار ہوکر لاپتہ ہونے والے جان محمد ولد اللہ داد کے لواحقین نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر جان محمد پر کوئی الزام ہے تو ان پر فرد جرم عائد کرکے عدالت میں پیش کیا جائے جہاں ان پر مقدمہ چلا کر گناہ گار ثابت ہونے کی صورت میں بے شک سزا دی جائے مگر اس طرح لاپتہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

لواحقین نے مزید کہا کہ جان محمد کی والدہ بیٹے کی جدائی میں نڈھال ہے اور پچھلے آٹھ سالوں سے اپنے بیٹے کی راہ تھک رہی ہے۔ جان محمد کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں جو اپنے والد اور سر کے سائے سے محروم ہیں۔ وہ اس کرب ناک انتظار میں روز روز تڑپ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت وقت، علاقائی و عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے دست بستہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ جان محمد کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ظلمت کدے سے ایک زندہ انسان کی بازیابی ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز