خاران(ہمگام نیوز) 8 سال سے لاپتہ خالد نواب تگاپی کے اہل خانہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خالد نواب تگاپی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بازیاب کیا جائے
خاران کے رہائشی خالد تگاپی کو ان کے چھوٹے بھائی مقبول تگاپی کے ہمراہ 16 فروری 2013 کو رات گئے سکیورٹی فورسز نے ان کے گھر سے لاپتہ کیا تھا جس کے قریب 20 دن بعد مقبول تگاپی کی مسخ شدہ لاش پھینک دی گئی، تاہم خالد تگاپی کی گمشدگی کو اب 8 سال پورے ہوگئے ہیں مگر تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
خالد تگابی کی فیملی نے تمام اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے فرزند کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منظرعام پر لایا جائے۔
اہل خانہ کا مزید کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی قانون میں کسی بھی جرم کی اس قدر اذیت ناک سزا نہیں ہوتی۔ یہ سزا فقط خالد کو نہیں دی جارہی بلکہ ان کی بوڑھی ماں اور پورے خاندان کو دی جارہی ہے۔ ریاست سے رحم کی اپیل کرتے ہیں۔