اسلام آباد (ہمگام نیوز) پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے اسلام آباد ہر قیمت پر تیل کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے اور تقریبا 38 فیصد مکمل ہوا ہے رواں سال کے جون تک مکمل ہوجائے گا جس کے ذریعے اسمگلنگ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ باڑ لگانے کے کام کی تکمیل کے ساتھ ہی اسمگلنگ کے ایسے معاملات پر بھی قابو پالیا جائے گا۔
انہوں نے خاص طور پر کہا کہ پاکستانی صوبے بلوچستان میں سامان اورتیل کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، “اسلام آباد ہر قیمت پر تیل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے پرعزم ہے۔
جبکہ دوسری طرف بلوچ حلقوں کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جو 959 کلومیٹر کی غیرفطری سرحد پر جو روزگار کیلئے تیل اور دوسری خردونوش کے کا کاروبار ہورہا ہے وہ قانونی ہے کوئی اسمگلنگ نہیں، اگر پاکستان یا ایران نے اسے روکھنے کی کوشش کی تو خودساختہ بارڈر کے دونوں طرف رہنے والے بلوچ عوام کا معاشی قتل عام تصور کیا جائے گا۔