دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںعدالت کی جانب سے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور...

عدالت کی جانب سے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا حکم

 

کراچی (ہمگام نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے بانی سربراہ منظور پشتین اور پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور پشتین اور محسن داوڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے کراچی میں عوامی جلسے کے دوران ریاست مخالف اور نفرت انگیز تقاریر کی تھیں اور دونوں رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمات قائم کئے گئے تھے جس کی پیروی کرتے ہوئے آج عدالت نے اپنا فیصلہ سُنا یا اور حکم دیا کہ دونوں رہنماؤں کے شناختی کارڈ منسوخ کردئیے جائیں۔

اپنے حکم نامے میں عدالت نے مزید حکم دیا کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 9 مارچ کو عدالت میں پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز