اسلام آباد (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے جبری گمشدگی کے شکار افراد کے لواحقین نے پچھلے 5 دن سے جاری ڈی چوک پر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دھرنا وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی یقین دھانی پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آج پاکستان کے وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مظاہرین سے ڈی چوک پر ہی ملاقات کی جہاں ان سے وعدہ کیا گیا کہ مارچ میں وزیر اعظم پاکستان لواحقین کے تین رکنی کمیٹی سے ملاقات کریں گے اور اس دوران کوشش کی جائیگی کہ ان افراد کا سراغ لگا لیا جائے۔
وفاقی وزیر کی یقین دھانیوں اور وعدوں پر اعتبار کرتے ہوئے لواحقین نے اسلام آباد ڈی چوک پر جاری اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔