زاہدان ( ھمگام نیوز) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران کے زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے شورو میں پولیس چوکی کے قریب جب مظاہرین گزر رہے تھے پولیس اہلکاروں نے براہ راست ان پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ـ تاہم کتنے زخمی اور شہید ہوئے ان کی رپورٹ انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے نہیں ملی ہے لیکن مقامی ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ ایک شہید کی شناخت 13 سالہ کمسن حسن محمد زہی ولد نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔
جبکہ ایک بزرگ شہری جس کی شناخت معلوم نہیں ہے کو بھی شہید کردیا گیا ہے غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق متعدد مظاہرین کی شہادت اور زخمی ہونے کی اطلاعات آر ہی ہیں دریں اثنا مظاہرین کو روکنے کے لیئے قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب علاقے میں پہنچ گئی ہے۔