سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںعراق کے قبائلی کونسل کا بلوچ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور...

عراق کے قبائلی کونسل کا بلوچ عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی حکومت کے جرائم کی سخت مذمت

بغداد (ہمگام نیوز) کونسل میڈیا آفس کی جانب سے جنوبی عراق میں عراقی عرب قبائل کے کونسل نے مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایرانی فوج کے ذریعے کی جانے والی دہشت گردی کی کار روائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کے سیاسی جغرافیہ میں قید غیر فارسی اقوام کے جنوبی عراق میں عراقی عرب قبائل کی کونسل میں ہم اس جاری مسئلے پر بہت تشویش ظاہر کی گئی ہیں کہ ان دنوں ایرانی فوج سراوان بلوچستان میں گھناؤنے جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے جو کہ ایک انسان کش عمل ہے کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے۔ ہم ایران کے اس ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان مظالم میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
ہم جنوبی عراق میں عرب عراق کی قبائلی کونسل میں مقبوضہ بلوچستان کے بے گناہ لوگوں کے خلاف ان غیرقانونی جرائم کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایران کی اس وحشیانہ عمل پر پوری کارواہی کرے خاص کر اقوام متحدہ کو فوراً اپنا ردعمل دکھانا چاہیئے جبکہ بلوچوں کے منصفانہ اور قانونی جدوجہد کے ساتھ پوری یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیئے ان کے جائز اور منصفانہ مطالبات پر اخلاقی سپورٹ کرتے ہیں ـ بلوچستان اور خطے کے دیگر ممالک میں ایرانی پالیسیاں جو مستقل طور پر سلامتی کو خطرہ بناتی ہیں ، اور اپنے مجرمانہ ہتھیاروں اور ملیشیاؤں کے ذریعہ خطے اور دنیا کے ممالک کے امن کو غیر مستحکم کرتی ہیں۔

ہم کونسل میں اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ایران کے سراسر خلاف ورزیوں پر آواز اٹھانا چاہیئے اور خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز