سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںجبری گمشدگی کے شکارافراد کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لیے نیدرلینڈ میں...

جبری گمشدگی کے شکارافراد کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لیے نیدرلینڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا: بی این ایم

 

ایمسٹرڈم(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز نیدرلینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈم میں رویال پیلس کے سامنے بلوچستان میں پاکستان کے ہاتھوں جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کیلئے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس میں بی این ایم کے کارکنوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

مظاہرے سے بی این ایم نیدرلینڈ کے صدر کیّا بلوچ، جنرل سیکریٹری کہور بلوچ، کماش عبدالغنی بلوچ، عمران حکیم اور ولید طاہر نے خطاب کیا۔

نیدرلینڈکے صدرکیّا بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ ہم دنیا کے جس کونے میں بھی ہوں، لاپتہ افراد کیلئے آواز اُٹھائیں گے۔ ہم دنیا کو آگاہ کریں گے کہ پاکستان ہمارے لوگوں کے ساتھ کس طرح کا ظلم و جبر کر رہا ہے۔ پاکستان عالمی انسانی حقوق کے اداروں کو بلوچستان میں آنے سے روک رہی ہے مگر ہم پاکستان کی بربریت کو عالمی ایوانوں تک پہنچائیں گے۔

بی این ایم کے عمران حکیم بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے مظالم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کی آنسوئیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایک دن ضرور آئے گا کہ دنیا پاکستان کی اس درندگی کاادراک کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز