سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںگوادر میں قابض فورسز کی جارحیت، 5 افراد جبری اغواء

گوادر میں قابض فورسز کی جارحیت، 5 افراد جبری اغواء

گوادر میں پاکستانی فورسز کی جارحیت، 5 بلوچ فرزند جبری اغواء

گوادر (ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام نیوز کے اطلاعات کے مطابق رات گئے پاکستان کے فورسز نے گوادر کے ساحلی شہر جیوانی کے علاقے پانوان میں جارحیت کرتے ہوئے 5 بلوچ فرذندوں کو جبری طور پر اغواء کر دیا.

تفصیلات کے مطابق گوادر کے ساحلی شہر جیوانی کے علاقے پانوان میں قابض پاکستانی فورسز نے رات گئے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس جارحیت کے دوران گھر گھر چھاپہ مار کر بلوچ چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے پانچ افراد کو جبری اغواء کیا، جن کی شناخت بیبگر ولد محمد اسحاق، میران ولد حمل، ممتاز ولد ولی محمد، ایاز ولد حیات اور باسط کے نام سے بتائی جاتی ہے.

واضح رہیں گزشتہ شام 5 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے جیونی کے علاقے پانوان میں گنز روڑ پر نیوی کی QRF گاڑی پر حملہ کیا تھا جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے جس کی زمہ داری بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز